ابنا: انڈونیشیا کے پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوقی علی آج صبح ایران کے اجلاس میں خطاب کے دوران ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں اور اسپیکر کا پر جوش استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میرا ایران کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ اس بار بھی میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کی دعوت پر ایران آیا ہوں۔ انہوں نے کہا امید ہے میرا ایران کا یہ دور انڈونیشیا اور ایران کے درمیان اقتصادی، سیاسی، ثقافتی اور اجتماعی روابط میں اضافے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے لبنان میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے بم دھماکوں میں ایرانی سفارت کاروں کی شہادت پر ملت اور حکومت ایران کو تعزیت پیش کی۔
.......
/169